تربت: شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

395

شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری، خاندان کو انصاف کی فراہمی اور کیس میں شفاف تفتیش و تحقیق کے لیئے تربت سول سوسائیٹی کی طرف سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

شہید فدا چوک سے تربت پریس کلب تک نکالی گئی- ریلی میں مقتولہ کے لواحقین کے علاوہ ایچ آر سی پی کے کارکنان اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شریک کی۔

شرکاء نے بینرز اٹھائے تھے جن پر انصاف فراہمی، قاتلوں کی گرفتاری سمیت مختلف نعرے درج تھے۔

تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں مقتولہ شاہینہ کی چھوٹی بہن معصومہ رفیق اور پروفیسر غنی پرواز کے علاوہ تربت سول سوسائٹی کے کنوینئر سید گلزار دوست نے خطاب کیا۔

انہوں نے شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور خاندان کو انصاف فراہمی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ کلچر سینٹر اور پی ٹی سی ایل کالونی شاہینہ کے نام سے منسوب کیئے جائیں۔

بعد ازاں تربت سیول سوسائیٹی کے وفد نے شاہینہ شاہینہ کے قتل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر شاہینہ شاہین کے چھوٹی ہمشیرہ زہرہ نے ڈپٹی کمشنر کو یاداشت پیش کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ قاتل کی گرفتاری کیلئے پولیس سنجیدگی کے ساتھ کام کررہا ہے، قاتل جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔