تربت : شاہینہ شاہین کی قتل کا مقدمہ محراب گچکی کے خلاف درج

844

تربت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ٹی وی آرٹسٹ شاہینہ شاہین کی قتل کا مقدمہ اس کے مبینہ شوہر کے خلاف درج ۔

  تربت کے سرگرم سماجی کارکن، آرٹسٹ اور اینکر دزگھار میگزین کے ایڈیٹر شاہینہ شاہین کو آج ہسپتال ذرائع کے مطابق ہفتے کی دوپہر محراب گچکی نامی شخص شدید زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت لائے جن کو دو گولیاں لگی ہوئی تھیں جہاں پہ وہ جانبحق ہوگئی۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص ہسپتال سے فرار ہوگیا جن کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

 مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ مذکورہ شخص محراب گچکی اور شاہینہ نے کچھ عرصہ قبل مبینہ نکاح کیا تھا جس کا علم دونوں کی فیملی کو نہیں تھا۔

 دوسری جانب پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ ٹی اینڈ ٹی کالونی میں ایک سرکاری کالونی میں پیش آیا جہاں پولیس نے نائن ایم ایم کی خالی خول اور ایک سالم گولی برآمد کی۔

 تاہم تاحال شاہینہ شاہین کے قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہوسکیں۔

 خیال رہے کہ شاہینہ شاہین بلوچستان یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں بی ایس آنر کرچکی ہیں اور مکران آرٹس اکیڈمی کے نام سے اپنی ادارہ بھی چلا رہی تھی۔