بھارت : کورونا کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 54 لاکھ سے زائد

158

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ اموات 86 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

یورپ میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، فرانس میں مزید ساڑھے 13 ہزار اور برطانیہ میں 4 ہزار 400 سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔

برطانیہ میں گزشتہ روز بھی کورونا کے 4 ہزار 322 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جہاں پر کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اور اموات کی تعداد 41 ہزار 759 ہے۔

ادھر مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سےزائد ہوگئی۔