بولان: مچھ کے گردونواح میں پاکستانی فورسز کی پیش قدمی

363
File Photo

قبل ازیں گچک اور مزنبد میں بڑی پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی۔ جن میں خواتین و بچوں کو حراست میں لینے کیساتھ گھروں کے جلانے کے واقعات رپورٹ ہوئیں۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد پیش قدمی کررہی ہے، فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بولان میں مچھ کے علاقے جعفری، سیخونی اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی زمینی فوج کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مذکورہ علاقوں سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی بڑی پیمانے پر آپریشن کی جارہی ہے گذشتہ مہینے ضلع پنجگور میں گچک اور گردونواح کے بعد مزبند اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن کی گئی جن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

حکام کی جانب سے فوجی آپریشنوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جارہا ہے۔

بلوچ سماجی اور سیاسی حلقوں کا کا کہنا ہے گچک اور مزنبد آپریشن میں پاکستانی فورسز نے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران گچک سے خواتین و بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ لوگوں کے گھروں کو بھی جلایا گیا۔