غلامی و تذلیل کے باوجود بلوچ و پشتون قابض پنجابی افواج کیخلاف کماحقہ مزاحمت نہیں کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پہ اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا قابض پنجابی فوج، پشتونوں کو بلوچ سرزمین میں داخل ہونے سے روکتا ہے اور بلوچوں کو کبھی پشتون سرزمین پر آزادی و سکون سے رہنے نہیں دیتا۔ اسکی وجہ ہماری سرزمینوں کا پنجاب کے زیر تسلط ہونا ہے۔
انہوں نے کہا لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس غلامی و تذلیل کے باوجود بلوچ و پشتون قابض پنجابی افواج کیخلاف کماحقہ مزاحمت نہیں کررہے ہیں۔
اسکی وجہ ہماری سرزمینوں کا پنجاب کے زیر تسلط ہونا ہے، لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس غلامی و تذلیل کے باوجود بلوچ و پشتون قابض پنجابی افواج کیخلاف کماحقہ مزاحمت نہیں کررہے ہیں۔ https://t.co/idpLVlXO0I
— Bashir Z Baluch (@BZ_Baluch) September 5, 2020
خیال رہے بی ایل اے سربراہ کا یہ بیان گذشتہ روز پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء محسن داوڑ کے کوئٹہ داخلے پر پابندی کے بعد آیا۔