بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین نوجوانوں نے خودکشی کرکے اپنے زندگیوں کا خاتمہ کردیا۔ واقعات نوشکی، خضدار اور حب میں پیش آئیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دبئی میں گلے میں پھندا ڈال کر اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ نوجوان سیف اللہ سرپرہ نوشکی قاضی آباد کا رہائشی ہے جو روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے نوجوان نے معاشی حالات سے تنگ آکر اپنے زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
دریں اثناء وڈھ کے علاقے سارونہ میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
سارونہ کے رہائشی منظوراحمد ولد سائین بخش نامی نوجوان نے خود کو گولی مارکر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خاتمہ کردیا۔ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ صنعتی شہر حب میں پیش آیا جہاں شہدگ کے مقام پر بند ہوٹل میں اختر مری سکنہ وندر نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔