بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں مزید 64 کرونا کيسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے کرونا کے رپورٹ کیسز کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کل 2261 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 1544 کیسز منفی جبکہ 239 کے نتائج آنا باقی ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کے مثبت ہونے کی شرح 10.5 فیصد ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ کی تینوں بڑی یونیورسٹیز سمیت 5 یونیورسٹیوں اور 10 اسکولوں کو کیسز سامنے آنے پر بند کیا جاچکا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ اگلے ایک ماہ میں کرونا کے کیسز کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، امکانات ہیں کہ مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔