بلوچستان میں کل سے دوبارہ تعلیمی ادارے کھول دیئے جائینگے

187

بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کل سے پرائمری سکولز کھول دیئے جائینگے، بلوچستان میں 12218 پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل کا کل سے آغاز ہو جائیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے طالب علموں اور اساتذہ کے سیمپلز لیئے جاتے رہیں گے جن میں کورونا کے کیسز سامنے آیئنگے انہیں 14 ایام کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا اور منفی رپورٹ کے بعد دوبارہ کلاس میں شامل ہوسکے گیں۔

لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیا کہ ماسکز و سینی ٹائزرز فراہم کررہے ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد پہ سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا، جن اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا متعلقہ اسٹاف کیلئے کاروائی کی جائیگی۔