بلوچستان : مند پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری

751

پاکستانی فورسز نے علاقے کو چاروں اطراف محاصرے میں لیکر آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ۔

ٹی بی پی کو مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مند کے علاقے گوبرد کو پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے کی آپریشن شروع کی ہے۔

دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے اور ساتھ ہی علاقے کے آمد و رفت کے راستوں پہ ناکے لگا کر عام شہریوں کو علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے جاری آپریشن تاحال جاری ہے ، تاہم علاقہ محصور ہونے اور مواصلاتی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری اور دیگر نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہو سکا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کا آپریشن و چھاپے تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے سبب مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں  ایک طرف لوگ نقل مکانی پہ بھی مجبور ہوئے ہیں وہی دوسری جانب  سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔