بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 ہلاک 2 زخمی

178

واقعات کوئٹہ، بیلہ اور کچھی میں پیش آئے

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کو قتل کیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بادینی اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید تحقیقات شروع کردیا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے نواحی علاقہ کلی برات میں گیس لیکج کے سبب دھماکے میں خواتین سمیت ایک مرد زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے بی ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔

کچھی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلاناڑی کے گوٹھ بوہیر میں پیش آیا، مقتول کی شناخت علی محمد شاہوانی ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مائی پیر ندی میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے جبکہ کی ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔