بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 1 شخص جانبحق، پانچ زخمی

164

بلوچستان کے علاقے زیارت اور دکی میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افرا زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زیات میں کچھ موڑ کے مقام گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث ایک شخص موقع جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق پشین سے ہیں۔

دریں اثناء دکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ خالہ شہر کے علاقے کراہی میدان میں دو قبائل کے گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر پیش آیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مطابق کراہی میدان کے پہاڑوں میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے ایک قبیلے کے مورچہ زن افراد نے دوسرے قبیلے کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک شخص عبداللہ جان ولد صالح محمد سکنہ خالہ شہر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔