بلوچستان: قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات پرعائد پابندی ختم

135

بلوچستان کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال مارچ میں جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

حکومت بلوچستان نے 6 ماہ بعد یہ پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد قیدیوں کے اپنے رشتے داروں سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق قیدیوں کے لواحقین کو ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا۔