بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

345

واقعات پنجگور اور ہرنائی میں پیش آئے

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں غریب آباد روڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احمد اللہ اور زخمی کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق سریکوران سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے ہرنائی شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

مقتول کی شناخت سید زاہد شاہ ولد محمد گل کے نام سے ہوئی ہے، تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔