بلوچستان : اگست کے مہینے میں 944 ٹریفک حادثات

143

حادثات میں 143 افراد ہلاک اور 1470 زخمی ہوئیں ہیں ۔

غیر سرکاری تنظیم بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی نے اگست کے مہینے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں بلوچستان کے سڑکوں پر کئی انسانی جانیں ضائع ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں کوئٹہ، پشین، بوستان، کچلاک ،مستونگ اور قلات میں ٹریفک کے 246 حادثات رونما ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 33 اموات اور 368 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خضدار اور سوراب میں 157 حادثے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور 149 زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ لسبیلہ، گڈانی حب ،وندر اور اوتھل میں 304 حادثے پیش آئے ہیں جسکی وجہ سے 18 افراد اپنے جان سے گئے اور 402زخمی ہوئے ہیں۔

چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، ژوب، ہرنائی، زیارت، لورالائی میں 129 ٹریفک کے حادثے ہوئے ہیں جس کے سبب 41 اموات جبکہ 209 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نوشکی، خاران، دالبندین ،تفتان چاغی ،بیسمہ واشک سمیت مکران ڈویژن میں ٹریفک کے61 حادثات پیش آئے ہیں۔

جس کی وجہ سے 17افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے ہیں
جبکہ بولان، نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور جعفر آباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر 44المناک حادثے پیش آئے ہیں۔

جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں پیش آنے والے حادثات میں 18شیر خوار بچوں سمیت 8 خواتین بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔