بسیمہ: مسلح افراد کا لیویز اہلکار پر حملہ

385

مسلح افراد نے لیویز ٹریننگ سینٹر کے رسالدار پر قاتلہ حملہ کیا، اور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں گذشتہ رات لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کے رسالدار خدابخش کو اس وقت قاتلہ حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ بازار سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔ رسالدار معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق لیویز رسالدار بسیمہ میں واقع اپنے گھر چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

لیویز فورس بسیمہ نے رسالدار پر حملے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔