باغی، دہشت گرد نہیں رہنما ہوتا ہے – پرویز مولا بخش

873

باغی، دہشت گرد نہیں رہنما ہوتا ہے

پرویز مولا بخش

دی بلوچستان پوسٹ

بلوچستان، بلوچوں کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف قبیلوں اور زبانوں کے لوگ رہتے ہیں۔ بلوچستان کا ہر رہنے والا ایک بلوچ ہے خواہ وہ مگسی ، رند ، بگٹی ہو، یا بزنجو ، سید ، ہوت ، کھوسہ ، دہوار ، میروانی ، کورائی یا محمد حسنی وغیرہ ہو۔

بلوچ قوم ہرچیز میں انفرادیت رکھتی ہے، نیز اس کی اپنی ثقافت ، روایات ، معیارات ، اصول اور لباس ہے اور اپنے ہی زندگی کے طور و طریقے ہیں، جو بلوچ قوم میں انتہائی درجے کی اور پسند کی جانے والی چیز ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان قدرتی طور پر مالامال ہے۔ تاہم، بلوچستان جغرافیائی اعتبار سے کافی مالدار ہے، مگر قدرتی وسائل ہی کی وجہ سے کئی دہائیوں سے ہزاروں مشکلات کا شکار ہے۔ اس دن سے ہی بلوچ کے رہنماؤں کا قتل اور اغوا جاری ہے جب انہوں نے حقوق حاصل کرنے کے لئے اپنی آواز اٹھائی۔

افسوس ، سب سے زیادہ امیر ترین بلوچستان کے پاس تسلی بخش کچھ نہیں ہے، ہم صحت کی دیکھ بحال کی بات کریں تو اس کی کمی ہے ، اگر ہم تعلیم پر بات کریں تو یہ بہت پیچھے ہے اور اگر ہم مسائل کی بات کریں تو یہ ایکسٹوز کی صنعت ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بلوچستان کو فائدہ دینا نہیں چاہتا ہے لیکن در حقیقت وہ بلوچستان سے فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے اس کا مقصد صرف اس کے وسائل کو استعمال کرنا ہے۔

تاہم ، بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان بلوچستان اور اس کے عوام کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ اور محبت کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن یہ سب صرف دکھاوا ہے، ہر ملک بلوچستان کو اس شورش کی وجہ سے جانتا ہے جو بلوچ قوم دہائیوں چلاتا آرہا ہے۔

مزید یہ کہ ، پاکستان نے بلوچ انقلابیوں اور لبرلز کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے لیکن ہر ایک کو یہ جان لینا چاہئے کہ جو لوگ شورش، بغاوت کرتے ہیں، وہ دہشت گرد نہیں بلکہ رہنما کہلاتے ہیں اور رہنما دہشت گرد نہیں ہیں، وہ دراصل چی گویرا جیسے انقلابی ہیں۔

امید ہے کہ آرٹیکل سے آپ کو بلوچی قوم اور بلوچستان میں بڑھتے ہوئے مسائل جاننے میں مدد ملی ہے۔

“مصنف ایک آزاد مصنف ہے، جو معاشی و اقتصادی امور کے ساتھ، ایک ترغیب دینے والا سپیکر بھی ہے۔”


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔