امر اللہ صالح پہ حملہ افغان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے – ڈاکٹر اللہ نظر

926

امر اللہ صالح پہ حملہ افغان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے آج صبح کابل میں افغان رہنماء امر اللہ صالح پر ہونے والے حملے کے بعد کیا ۔

بلوچ رہنماء نے کہا افغانستان میں ایسے نازک صورتحال میں امن کی کوششیں کامیابی کی جانب گامزن ہے ، ایسے موقع پہ امر اللہ صالح پر حملہ دراصل امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک باقاعدہ و منظم کوشش ہے۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ افغانستان کی امن، خوشحالی اور ترقی کو تہہ و بالا اور تباہ کرنے والا وہی قوت ہے جس نے بلوچ سرزمین پہ قبضہ کرکے یہاں پہ ہماری نسل کشی کا آغاز کیا ہے ۔

بلوچ رہنماء نے بلوچستان کی آزادی اور یہاں امن کا قیام ہی افغانستان میں دیرپا امن و خوشحالی کی راہوں کو ہموار کرئے گا، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان قیادت بلوچستان و افغانستان کے آزادی، امن و خوشحالی کے دشمن کے خلاف مضبوط و دیرپا پالیسی تشکیل دیں۔