وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بلوچ مسلح تنظیمیوں کے نام اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آواران سے گرفتار چھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے۔
وی بی ایم پی گذشتہ ایک دہائی کے زائد عرصے سے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک ہے۔ تنظیم نے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر کی جب ایک بلوچ مسلح تنظیم نے مذکورہ گرفتار افراد کی اپنے تحویل میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی آر رے کے ترجمان بیبگر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذکورہ افراد کے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ہماری تنظیم کے تحویل میں ہیں۔
بیبگر بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا فیصلہ تمام انسانی اور سارے قوانین کے تحت کیا جائے گا۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری جنگی پالیسی قبضہ گیر بالکل مختلف ہے۔
خیال رہے مذکورہ افراد کو رہا کرنے کے حوالے سے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے۔ تاہم تاحال ان کو رہا نہیں کیا گیا۔