بیروت کے بندرگاہ میں پھر آگ لگ گئی

60

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگارہ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیروت کے تباہ کن دھماکوں کے ایک ماہ بعد بندرگارہ کے علاقے میں لگنے والی آگ سے سیاہ دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک عینی شاہد نے روئٹرز کو بتایا کہ انہوں نے پورٹ کے دھماکوں سے تباہ علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھا فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آگ ایک گودام میں لگی جہاں ٹائر رکھے ہوئے تھے۔  اس وقت فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ملٹری کے ہلی کاپٹرز کو استعمال کیا جائے گا۔

Another fire !!! we really can’t take this anymore #Beirut #Lebanon pic.twitter.com/9eBCm5yO4j

— Larissa Aoun (@LarissaAounSky) September 10, 2020

بیرورت کے گورنر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پورٹ کے قریب نہ جائیں۔

ٹی وی پر دکھانے جانے والے براہ راست مناظر میں ایک ہیلی کاپٹر کو آگ سے متاثر علاقے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رواں سال چار اگست کو ہونے والے تباہ کن دھماکوں میں 190 سے زائد ہلاک اور چھ ہزار 500 افراد سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکوں کے ایک مہینے بعد ہی بیروت میں آگ لگنے کی وجہ بیروت کے رہائشی خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔