بی ایل اے نے کوئٹہ میں 14 اگست کے اسٹال پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

264

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ  بروری روڈ پر ایک دکان کو بم حملے کا نشانہ بناکر تباہ کردیا، مذکورہ دکان پر قابض دشمن کے قومی تہوار چودہ اگست کے مناسبت سے اسٹال لگایا گیا تھا، بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

 ترجمان نے کہا بلوچ لبریشن آرمی انتہائی واضح الفاظ میں یہ تنبیہہ جاری کرچکی ہے کہ قابض ریاست پاکستان بلوچ شناخت، تاریخ اور آزادی کی تحریک کے بنیادی اساس کو مسخ کرنے کیلئے اپنی نام نہاد یوم آزادی کا تہوار بلوچ قوم پر بزور قوت، دھونس دھمکیوں اور لالچ کے ذریعے مسلط کرنا چاہتا ہے لہٰذا بلوچستان میں بی ایل اے چودہ اگست کے کسی تقریب یا نام نہاد تیاریوں کے اسٹال کی اجازت نہیں دیگا اور ان پر حملے کیئے جائیں گے، اسی ضمن میں لوگوں کو ایسی تقاریب و اسٹالز سے دور رہنے اور محفوظ فاصلہ رکھنے کی وارننگ دی جاچکی ہے۔

 جیئند بلوچ نے کہا بی ایل اے کے ان واضح تنبیہات کے باوجود ریاستی ایماء پر ایسے اسٹال قائم کیئے گئے ہیں اور کچھ عناصر ان سے فاصلہ نہیں رکھ رہے، لہٰذا وہ ان اسٹالز و تقاریب پر حملوں کے دوران نشانہ بننے پر خود ذمہ دار ہیں۔

 ترجمان کے مطابق بی ایل اے کے چودہ اگست کے اسٹالز پر ہونے والے کوئٹہ دھماکے اور اس سے قبل حب دھماکے میں دانستہ طور پر شدت کم رکھی گئی تاکہ جانی نقصانات کم ہوں۔ جو ایک بار پھر وارننگ تھے۔ اگلے دھماکوں کی شدت میں اضافہ کیا جائے گا لہٰذا بلوچ عوام ایسے جگہوں سے دور رہیں۔