‎پنجگور کے علاقے گرمکان سے ایک لاش برآمد

231

متوفی کی شناخت باسط ولد لقمان کے نام سے ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں ایک خالی مکان سے باسط ولد لقمان نامی شخص کا لاش برآمد ہوا ہے۔

‎لاش کو پولیس نے شناخت کے لئے پنجگور سول ہسپتال منتقل کردیا تھا، جہاں شناخت کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ قتل کی واردات ہے، یا متوفی کی موت فطری وجوہات کے باعث ہوئی۔

‎مزید اطلاعات کے مطابق کل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد سے ایک پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

‎پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے پولیس نے ایک پانچ سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔

لاش کی شناخت نصر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی اور صنعتی شہر حب سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

‎سبی سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت حسین الدین ولد شادی کے نام سے ہوا تھا جو نصیر آباد کا رہائشی تھا۔

‎اسی طرح کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کلی گشگوری سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

‎اسی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے لیبر کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے شناخت کے لئےسول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا تھا۔

‎آج اور گذشتہ روز برآمد ہونے والے دو لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم بلوچستان میں اکثر اوقات نامعلوم تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک تنظیم آئی وی بی ایم پی کے مطابق ان گمنام لاشوں میں سے اکثریت جبری گمشدگی کے شکار افراد کی لاشیں ہوتی ہیں جنہیں بعد میں بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے۔