ہرنائی: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ 25 افراد زخمی

236

حادثہ ہرنائی کے علاقے غڑمی میں پیش آیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے غڑمی میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار 25 افراد زخمی جبکہ 4 کو تشویشناک حالت میں لیبر ہسپتال ہرنائی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں سوار اکثر باراتی خواتین و بچے تھے، ہسپتال ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق زخمی بچوں کی حالت تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک سڑکوں کی خستہ حالی بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے۔