گوادر: فوج کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار ہلاک

286

ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کے تین مختلف واقعات پیش آچکے ہیں جن میں پاکستانی فورسز کے گاڑیوں کے زد میں آکر کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فوج کی گاڑی نے نوک آباد کراس پر ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے  پاکستان کوسٹ گارڈز کی تیز رفتار گاڑی نے اوتھل میں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 5 افراد موقع پہ ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئیں۔

پاکستانی کوسٹ گارڈز کے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں لنڈاپل کے مقام پر تین الگ الگ موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا دیا۔

اسی روز تربت میں بھی پاکستان ایف سی کے تیز رفتار گاڑی نے ائیر پورٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سرشار ولد عبدالروف شدید زخمی ہوئے۔