کیچ  میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

328

حملے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے گذشتہ شام ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں قائم آرمی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک مورچے کو مکمل تباہ کر دیا۔ 30 منٹ تک جاری اس حملے میں فورسز  کو بھاری جانی او مالی نقصان اٹھانا پڑا، حملے کے بعد حواس باختہ فورسز کی جانب سے کئی گھنٹوں تک عام آبادیوں پر ماٹر گولے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔