کوہلو : ماوند سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

861

حالیہ دنوں میں کوہلو و کاہان کے مختلف علاقوں سے لیویز فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی لیویز فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے مخی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں بارہ عدد اینٹی ٹینک بارودی سرنگ، ایک عدد ایل ایم جی، سترہ ہزار پانچ سو ایل ایم جی گولیاں، اڑتالیس عدد مارٹر کے گولے شامل ہیں ۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں حالیہ کچھ عرصے سے جبکہ اس سے قبل بھی پہاڑی علاقوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔