کوئٹہ: نیوکاہان سے 10 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

287
File Photo

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات ہمارے خاندان کے 10 افراد کو نیوکاہان میں گھر سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا – اہلخانہ

کوئٹہ نیوکاہان کے رہائشیوں نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اور 14 تاریخ کی درمیانی شب ساڑھے ایک بجے ہم گہری نیند میں سو رہے تھے کہ اچانک پاکستانی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے گاڑیوں کے لائٹ بجاکر ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود 10 افراد کو نام لیکر پکارا اور اپنے ہمراہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران فورسز اہلکاروں نے خواتین اور بچوں کو حراساں کیا۔

لواحقین نے لاپتہ کیئے گئے افراد کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد میں لال خان ولد خدارحم، لال داد ولد خدارحم، رحیم خان ولد شاہ بیگ، شاہ بخش، اللہ بخش، وشال، محمد میر، عجب خان، کمال ھان اور امید علی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے گھر کے سارے مرد حضرات کی اغواء کے بعد خواتین و بچے بے یارو مددگار پڑے ہیں ہم وزیر اعلی بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔