کوئٹہ: زرغون میں فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ

412

جھڑپ فورسز کی گشتی ٹیم اور مسلح افراد کے درمیان ہوئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پہاڑی سلسلے زرغون میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے۔

زرغون کا وسیع پہاڑی سلسلہ کوئٹہ کے مشرق میں واقع میں واقع ہے۔ مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپ زرغون دلوانی کے مقام پر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا تاہم دونوں اطراف سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔