دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جماعت اسلامی کے جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر بم حملہ، حملے میں ریلی شریک شرکاء زخمی ہوگئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے جانب سے ریلی کراچی پریس کلب سامنے سے کشمیریوں کے حمایت میں نکالی گئی جسے مسجد المکرم کے مقام پر بم حملے کا نشانہ بنایا گیا دھماکے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں تاہم دھماکہ کے نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے آج کے روز کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بم حملے ہوئے ہیں اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میں ایک شخص کے دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے اور ناصر کالونی کوٹری سائیٹ پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔
کراچی اور دیگر حملوں کے ذمہ داری آزادی پسند سندھی مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے قبول کی ہے-