کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری ایس آر اے نے قبول کرلی

463

سندھو دیش رولیوشنری آرمی نے آج کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ایس آر اے ترجمان سوڈھو سندھی  نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایس آر اے کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی، کوٹری میں کشمیر ٹرین مارچ، پاکستان ایئر ڈفینس جانباز سینٹر کوٹری، ملیر ہالٹ کراچی پر رینجرز چوکی اور کراچی کورنگی کی ناصر کالونی میں پنجابی سیٹلرز کی رانا اسٹیٹ ایجنسی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 14 اگست سندھی قوم کے لئے قومی غلامی کا دن ہے، جس دن پر پنجاب سامراج نے اپنے ریاستی جبر و زور کے بنیاد پر ہماری زمین پر قبضہ کیا تھا۔ سندھی قوم اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی سرزمینِ سندھ پر کھبی بھی پاکستانی (پنجابی) قبضہ اور مذہبی انتہا پسندی کو قبول نہیں کرے گی۔ غیر فطری ریاست پاکستان نے ہزاروں سالوں کی تاریخ رکھنے والی قومیں سندھی، بلوچ اور پشتون کی سرزمین، وسائل و ساحل سمندر پر قبضہ کرکے پچھلے ۷۲ سالوں سے لوٹ مار کر رہی ہے۔ اور اب پاکستان سامراج چین کو بھی سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت اپنے ساتھ ملا کر اس لوٹ مار میں شدت لا رہا ہے اور ہماری ساری زمین، وسائل و ساحل سمندر اور ٹریڈ روٹس پر مستقل قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا اس قبضے اور قومی غلامی کے خلاف ہم ساری مظلوم قوموں کو آپس میں مشترکہ محاذ بنا کر لڑنا ہوگا اور پنجاب سامراج سے اپنے وطنوں کی آزادی حاصل کرنی ہوگی۔

سوڈھو سندھی کا کہنا ہے کہ ہم سندھی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ 14 اگست پر پاکستان کی جانب سے ہونے والی ریلیوں و مظاہروں سمیت دیگر تمام پروگراموں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔