ڈیرہ بگٹی کے رہائشی شخص کی لاش جامشورو سے برآمد

388

مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی شخص کی لاش سندھ کے شہر جامشورو میں لاش ملی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کراچی سے متصل علاقے لونی کوٹ کے علاقے سے ملنے والی شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا جس کے زخم تازہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کے جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس پر اس کی شناخت خان محمد ولد محمد علی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سے قبل بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی سندھ اور پنجاب سے لاشیں ملتی رہی ہے۔

گذشتہ دنوں راجن پور میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد ازاں بلوچ حلقوں کی جانب سے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کیا گیا کہ مذکورہ افراد سالوں سے جبری طور پر لاپتہ تھے۔

دریں اثناء ضلع لسبیلہ میں لنگڑا کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، تاحال مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔