ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

266

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے بلوچ لبریشن ٹائیگرز کےسرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں گرا کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر راکٹوں اور خود ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

میران بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں 2 فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بی ایل ٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 20 اگست کی رات بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے لوپ ہی کے علاقے میں پاکستانی فوج کی زیر تعمیر چوکی کو دھماکہ خیز مواد رکھ تباہ کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے ۔