چمن دھماکے میں زخمی اہلکار ہلاک ہوگیا

242

بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں زخمی اے این ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ کوئٹہ میں ہلاک ہوگیا۔

رواں مہینے 10 تاریخ کو چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس افسر محمد محسن کے مطابق نامعلوم افراد نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ذکا اللہ درانی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں انسداد منشیات کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ تاہم انہوں نے فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا تھا۔