چاغی سے چار مغوی ایرانی شہری بازیاب

355

بلوچستان کے ضلع چاغی سے لیویز فورس نے چار ایرانی مغوی شہریوں کو بازیاب کردیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ایرانی شہریوں کو پاکستان ایران سرحدی علاقے روتک سے اغواء کیا گیا تھا۔ خفیہ اطلاع پر سرحدی علاقے باسلانی میں آپریشن کی گئی جہاں مغویوں کی بازیابی عمل میں آئی۔

اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل اغواء کار فرار ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک مشکوک گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ آپریشن لیویز کی کیو آر ایف ٹیم نے کی۔