مغوی کی شناخت مدثر ولد کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے نیو بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
خاندانی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق نامعلوم گاڑی سواروں نے نیو بازار کے قریب مدثر ولد کلیم اللہ کو اغواء کر لیا ہے۔
ابتک کی اطلاعات کے مطابق تاحال اغواء کاروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نا ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور اغواء برائے تاوان ایک سنگین مسئلہ ہے، اسکے خلاف مسلسل احتجاج ہوتے رہے ہیں ہیں لیکن اغواء کے تسلسل میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز خفیہ اداروں اور مبینہ طور پر فورسز کے بنائے کے مقامی ڈیتھ اسکواڈز پر لگاتے آرہے ہیں۔ جبکہ عسکری ادارے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ کے مطابق اس وقت بلوچستان سے چالیس ہزار سے زائد لوگ لاپتہ ہیں۔