پنجگور میں فورسز پر حملہ

521
File Photo

نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ رات فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملہ پنجگور شہر کے وسط میں کیمپ کے حفاظت کیلئے قائم چوکی پر کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دھماکوں سے شہر گونج اٹھا تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں گئی۔

خیال گذشتہ رات ہی ضلع خاران کے علاقے لجے میں مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا تھا۔