پنجگور میں آئی ایس آئی ایجنٹ زاہد کو ہلاک کیا ۔ بی آر اے

397

زاہد ریاستی پیرول پر نوجوانوں کے اغواء اور شہادت میں براہ راست ملوث تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آج پنجگور میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے زاہد کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد گذشتہ کئی سالوں سے تحریک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا وہ سرور اور ملا شریف نامی کارندوں کی سرپرستی میں باقاعدہ مسلح ہوکر نوجوانوں کو شہید کرنے اور انہیں اغواء کرنے میں براہ راہ راست ملوث تھا مذکورہ ایجنٹ زنڈیں داز ، وشاپ اور گرد و نواح میں چوری و ڈکیتی میں بھی ملوث تھا۔ ٹھوس شواہد کے بعد مذکورہ آئی ایس آئی ایجنٹ کو آج ہلاک کیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر پنجگور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقامی ایجنٹوں کی قربت سے دور رہیں انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

بیبگر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔