ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسج میں نیا فیچر شامل

434

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس کے بعد اب صارف کو میسج بھیجنے والے نامعلوم شخص کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی معلوم ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کو اپنے ’ٹوئٹر سپورٹ‘ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ’اب صارف کو جب بھی ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہوگی تو ساتھ ہی میسج کرنے والے شخص کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی سامنے آئیں گی‘۔

نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم)  ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹوئٹر پر اس شخص سے کیسے جُڑے (کنیکٹ) ہیں۔

جیسے ہی کوئی بھی صارف  ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے آنے سے قبل صارف کو  ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ  بھیجنے والے شخص کی پروفائل کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی تھی۔