وفاق کیساتھ شامل ہونا پنجاب کی بالادستی اور استحصال کو قبول کرنا ہے – شفیع برفت

516

تاریخی قوموں کی بدترین غلامی ذلت، سیاسی جبر، معاشی استحصال اور ان کے وجود کے خلاف زہر قاتل غیر فطری ریاست پاکستان ہے، جس کے خلاف ریاستی دہشت، خوف اور لالچ کی وجہ سے کوئی بھی ایک لفظ تک بولنے کو تیار نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

شفیع برفت کا مزید کہنا ہے کہ پنجابی فوج تاریخی قوموں کے خلاف پنجاب کے اس جبری قبضے کا سب سے بڑا سبب اور سہولت کار بنی ہوئی ہے، بزدل، منافق، لالچی سیاستدان عوام کو اس تاریخی حقیقت اور سچائی بتانے سے ڈرتے ہیں، کراچی کے لیے وفاق کو چندا ماموں بنا کر پیش کرنے والا شوشہ چھوڑنے والوں کو یاد رکھنا چاہیئے کے اس غیر فطری ریاست میں سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان، پی او کے اور فاٹا والے سب کے سب وفاق اور اس ریاست میں پہلے دن سے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب پہلے دن سے رو رہے ہیں کیوں کے وفاق اور ریاست میں شامل ہونے کا مطلب ہے پنجاب کی بدترین غلامی اور ذلت کا شکار ہونا اور پنجاب کی بالادستی سیاسی جبر معاشی استحصال کو مزید جھیلنا، کراچی کے اردو بولنے والے سندھیوں کی سیاسی اخلاقی قوت اور تاریخی طاقت الطاف حسین کے پاس ہے، سندھ دشمن ٹولہ اور دیگر شہری اور دیہاتی وڈیرے سب کے سب پنجاب کے سیاسی دلال ہیں، ان کو سندھ کے لوگ گھانس تک نہیں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاد رہے کے سندھ کے سندھی بولنے والے سندھی ہوں یا اردو بولنے والے سندھی تاریخ نے ان کی بقاء، سلامتی، سیاسی اور معاشی مفادات کو تاریخ نے سندھودیش کی آزادی سے مشروط کر دیا ہے اور سندھودیش کی آزادی کےعظیم مقصد کی قیادت تاریخ نے الطاف حسین کو سونپ دی ہے۔

شفیع برفت نے مزید کہا کہ سندھ کے وجود کے خلاف جو بھی سازشیں ہو رہی ہیں، ان کے اسباب کا بنیاد پاکستانی غیر فطری ریاست ہے، جو اپنے سیاسی اور معاشی جوہر میں پنجابی سلطنت شاہی بنی ہوئی ہے، جو بھی پاکستان کی غلامی سے سندھودیش کی آزادی کی جدوجہد نہیں کرتا وہ سندھ کے خلاف پنجاب کی سازشوں کا حصہ، سہولت کار اور آلہ کار سمجھا جائے گا۔