واشک: فائرنگ کے نتیجے میں بسیمہ کا رہائشی ہلاک

229

واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی میں نامعلوم افراد کی فائزنگ سے بسیمہ کا رہائشی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شاہوگیڑی کے علاقہ جھالاوار میں علی الصبح نامعلوم مسلح افراد کی فائزنگ سے بسیمہ کا رہائشی محمد رفیق ولد در محمد ہلاک ہوگیا۔

لیویز فورس شاہوگیڑی نے نائب تحصیلدار محمد ہاشم قمبرانی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کا پیچھا شروع کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔