نیٹفلیکس: منی ہیسٹ سیزن 5 جلد رہلیز کیلئے تیار

583

نیٹفلیکس نے معروف اسپینش سیریز لیگاسا دی پاپیل (money heist) کا پانچواں سیزن جلد نیٹفلیکس پر رلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پانچواں سیزن معروف سریز کا اخری سیزن ہوگا۔

نیٹفلیکس نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے معرف سیریز کے سیزن کے  جلد رہلیز کا اعلان کردیا ہے تاہم تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا ہے جبکہ سینماء مبصرین کا خیال ہے کہ سیریز اگست کے دوران ہی رہلیز ہوگی۔

سوشل نیٹ ورکنگ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں منی ہیسٹ سے شہرت پانے والی ماسک جو ٹوٹا ہوا اور زمین پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ عنوان میں لکھا گیا ، “کیا آپ کا ماسک تیار ہیں؟ آپ کو آخری بار اس کی ضرورت ہوگی۔

نئی سیزن کتنے قسطوں پر مشتمل ہوگا اسکا فیصلہ آنا بھی ابھی باقی ہے اور پچھلے سیزن میں نائروبی کے موت کے بعد اس سیزن کے کاسٹ میں الوارو مورٹی کو پروفیسر کے طور پر ٹوکیو کی حیثیت سے اُرسولا کوربیرو، ڈینور کے طور پر جیمی البا فلورس ہیلسنکی کے طور پر ڈارکو پیرک اور راکیل کے طور پر اتزیاراتونو شامل ہیں۔

دیکھنا ہے کہ اب یہ سیزن شائقین کی توقعات پر پورا اُترتا ہے یا نہیں۔