میر حاصل خان بزنجو کی رحلت مظلوم طبقات و محکوم اقوام کے لیے عظیم سانحہ ہے – نیشنل پارٹی/بی ایس او پجار

411

میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر نیشنل پارٹی نے دس اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ 

نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی اعلامیہ میں پارٹی رہنماء سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ناگہانی وفات کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو ایک تاریخ ساز شخصیت قوم پرست و جمہوریت پرست سیاسی رہنماء تھے نصف صدی سے زائد آمریت استحصال جبر اور استبداد کے خلاف بر سر پیکار رہے، زمانہ طالبعلمی سے ہی جیل و قیدوبند کی صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا رہا۔ دو دہاہئوں تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے اور جرات کے ساتھ عوامی حقوق و جمہوریت کا دفاع کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو کی گراں قدر خدمات ایثار و قربانی اور جہد مسلسل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کرتی ہیے۔ ملک بالخصوص بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں میر حاصل بزنجو کی رفاقت ملک بھر کے مظلوم طبقات و محکوم اقوام کے لیے عظیم سانحہ ہے۔

نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی اعلامیہ میں میر حاصل بزنجو کے انتقال کو پارٹی کے لیئے ناقابل تلافی نقصان تصور کرتے ہوئے دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق میر حاصل بزنجو کی جسد خاکی کل بروز جمعہ صبح چھ بجے بذریعہ سڑک ان کے آبائی علاقہ نال کے لیئے روانہ کی جاہیگی۔ نماز جنازہ و تدفین شام پانچ بجے آبائی قبرستان نال ضلع خضدار میں ہوگی۔

بی ایس او پجار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر صاحب بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر و فلسفہ صبر و استقامت پرامن جمہوری سوچ کو اپناکر اپنی پوری زندگی میں آمروں و غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سیسہ پلاٸی دیوار بن کر ڈٹے رہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے مرحوم میر حاصل خان واحد بلوچ رہنماء تھے جو غیر جمہوری قوتوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو للکارتے، اپنی زندگی کی آخری سانس تک مرد آہن ظلم بربریت کا مقابلہ کرتے رہیں۔

اپنے بیان میں کیا گیا ہے کہ بی ایس او پجار اس درد ناک سانحہ کی وجہ سے تین دن تک اپنے تمام تنظیمی سرگرمیوں کو ترک کرکے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔