مند کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری

430
فائل فوٹو

گچک کے بعد مند کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

ٹی بی پی کو علاقائی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔ آج مزنبند کے پہاڑی علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف جگہوں پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح مند ہی کے علاقے کترینز کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی زمینی فوج کو ایمبولنس گاڑیوں کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ انہیں فضائی کمک حاصل ہے۔

فورسز نے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کرکے آمد و رفت کو معطل کردیا ہے جس کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلوم نہیں مل سکی ہے۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے گذشتہ دنوں ضلع پنجگور کے علاقے گچک اور گرد و نواح میں اسی نوعیت کی بڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی جو آٹھ روز تک جاری رہا جبکہ اس دوران خواتین اور بچوں کے حراست بعد گمشدگی کی خبریں بھی موصول ہوئی۔

گچک آپریشن میں فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی علاقائی ذرائع نے تصدیق کی تھی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کی خبریں تواتر کے ساتھ موصول ہوتی رہی ہے تاہم اکثر اوقات سرکاری حکام کی جانب سے ان کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاتی ہے۔