معروف فٹبالر میسی بارسلونا چھوڑ دینگے

485

فٹبال کے دنیا کے معروف ترین کھلاڑی میسی نے اسپینش کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ بارسلونا فٹبال کے کیپٹن اور ایک بہترین کھلاڑی تھے یہ اعلان انہوں نے جمعرات کے روز بارسلونا کے منیجمنٹ کو اپنے ایک پیغام کے ذریعے ارسال کردی ہے۔

اس سے قبل چیمپئن لیکس میں جرمن کلب کے ہاتھوں بارسلونا کے شکست کے بعد یے خبریں آرہی تھی کے میسی سمیت دیگر کھلاڑی بارسلونا چھوڑ دینگے تاہم جمعرات کے روز بارسلونا کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میسی نے اپنے پرانے اسپینش کلب چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

معروف کھلاڑی لیونل میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ ارجنٹائن فٹبال کلب کے بھی کیپٹن ہے اس سے قبل وہ اپنے نیشنل ٹیم سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے تاہم بعد میں اپنے مداحوں کے پر زور اسرار پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس کرچکے ہیں۔

33 سالہ معروف کھلاڑی نے اپنے کلب فٹبال کیریئر کی شروعات بارسلونا سے کرچکے ہیں وہ 2003 سے کلب کا حصہ رہے ہیں اور اب انکے کلب چھوڑ جانے سے بارسلونا ٹیم اور میسی کے مداح کافی حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے میسی فٹبال کے دنیا کے بہترین کھلاڑی کھلائے جاتے ہیں انہوں نے 6 گولڈن بوٹ فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر سمیت سینکڑوں ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور دنیاء فٹبال میں وہ ایک عظیم کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔