مستونگ میں دو بم دھماکے

286

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو بم دھماکوں کے بعد فورسز متحرک ہوگئی ہے اور  مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز  کردیا ہے۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق  گذشتہ رات  مستونگ شہر میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی، دھماکے اس وقت ہوئیں جب فورسز کا کانوائے مذکورہ علاقے میں گشت میں مصروف تھا۔

حکام کی جانب سے دھماکوں میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

دریں اثناء آج صبح نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پردل کراس مستونگ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔