محکمہ موسمیات کا بلوچستان کیلئے بارشوں کا الرٹ جاری

249
File Photo

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بعد بلوچستان کیلئے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات مطابق جمعہ سے اتوار تک بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا سامناہ وگا۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون سیزن میں بارشوں کا چوتھا اسپیل شروع ہوچکا ہے اور اس دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں دو روز سے تیز بارشیں ہورہی ہیں اور آئندہ 36 گھنٹے مزید بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان میں آج دو پہر سے رات تک زیارت، ہرنائی، بارکھان، کوہلو، سبی، قلات، کوئٹہ، ژوب، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت گوادر، پسنی، جیوانی، سوئی، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ اللہ یار، نصیر آباد، جعفرآباد، سبی، بھاگ، بولان، جھل مگسی، واشک، پنجگور، مند، تمپ، بلیدہ اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران کوہ سلیمان اور مکران میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔