لورالائی: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جانبحق

202

حادثہ کوچ اور جیپ گاڑی کے درمیان لورالائی سے ساٹھ کلومیٹر دور ڈی جی خان روڑ پر طور تھانہ کے قریب پیش  آیا۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے حدود میں تیز رفتار کوچ اور جیپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ چھ زخمی ہوئیں ہیں ۔

 حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں عارف ولد حسن خان، عمران ولد عبدالخلیل اور سرباز خان ولد عزیز اللہ شامل ہیں جن کا تعلق پشتون قوم کے لونی قبیلے سے ہے۔

حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے جو کہ کوچ میں سوار تھے ۔

لیویز حکام کے مطابق انہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو لورالائی سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔

بلوچستان میں خستہ حال اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آئے روز مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہر ماہ سینکڑوں افراد جانبحق جبکہ کئی سو زخمی ہوتے ہیں ۔

دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے ٹریفک حادثات کی ایک بنیادی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔