سرحد کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے – مند سول سوسائٹی

653

مند سول سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس، صدر حاجی حنیف رند، جنرل سیکرٹری ثناءاللہ لاشاری منتخب ہوگئے۔

مند سول سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مند کے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مند کے موجودہ بنیادی اہم اجتماعی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث آئے۔ اجلاس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مند کے بنیادی اور اہم اجتماعی مسائل پر ہمیں اتحاد و اتفاق کرنا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مند میں مسائل تو بہت ہیں لیکن موجودہ سب سے بڑا مسئلہ سرحد کی بندش ہے کیونکہ مند ایران سرحد سے متصل ایک سرحدی علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش ایران سرحد سے وابسطہ ہے سرحد کی بندش یہاں کے ہزاروں غریب باسیوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مند کے سرحد کو جلد یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کھول دیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں مند سول سوسائٹی کے کابینہ و ایگزیکٹو باڈی کو تشکیل دیا گیا۔ کابینہ کے عہدیدار حاجی حنیف رند صدر، میڈم رحیمہ جلال نائب صدر، ثناءاللہ لاشاری جنرل سیکرٹری، کیپٹن ادھم شاہ جوائنٹ سیکرٹری، حاجی فہد رند فنانس سیکرٹری اور عبداللہ میر پریس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے۔