زہری : فائرنگ ایک شخص ہلاک

179

مقتول کی شناخت خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شخص کو قتل کردیا۔

لیویز زرائع کے مطابق مقتول خدا بخش ولد خیر بخش کو قادر آباد نورگامہ میں انکے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لیویز نے لاش ہسپتال پہنچاکر تفتیش شروع کر دی، تاہم ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔