زہری میں لیویز اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

396

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے میں لیویز اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمی داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شام خضدار کے علاقے زہری میں لیویز اہلکار رحیم عمرانی عرف کالیا کو مرکزی بازار میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ رحیم عمرانی گذشتہ طویل عرصے سے پاکستانی خفیہ ایجنسی ایم آئی کے لیئے کام کررہا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص بلوچ نوجوانوں کے اغواء اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف جرائم میں ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نوجوانوں میں منشیات عام کرنے اور دیگر سماجی برائیوں میں بھی ملوث رہا ہے، فوج کی سرپرستی کے باعث اس کو کھلی چھوٹ حاصل تھی۔