زہری: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

253
File Photo

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق زہری بازار میں  لیویز اہلکار رحیم عمرانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل آج ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران وش آپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زاہد نامی شخص کو ہلاک کردیا تھا۔

بعدازاں حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان بیبگر بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ایجنٹ زاہد، بلوچ نوجوانوں کے اغواء اور شہادت میں براہ راست ملوث تھا ۔

زہری میں پیش آنے والے واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم اس سے قبل لیویز اہلکاروں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔